Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

پشاور زلمی نے ایک اور پروگرام لانچ کردیا

اپ ڈیٹ 20 اگست 2019 03:00pm

peshawar-zalmi-1

پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی نے پاکستان بھر میں نوجوانوں پر مشتمل زلمی فورس پروگرام لانچ کردیا۔ زلمی فورس پروگرام سے مخلتف آگاہی پروگرامز اور ایونٹس منعقد کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کی مقبول ترین فرنچائز پشاور زلمی نے زلمی فورس پروگرام متعارف کردیا۔

پروگرام کے تحت ملک بھر کے نوجونواں کو پلیٹ فارم مہیا کیا جارہا ہے، جہاں آگاہی پروگرامز اور ایونٹس منعقد کیا جائیں گے۔

پہلے مرحلے میں ممبر سازی کی جائے گی، طلباء ZalmiForce.com کے ذریعے رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔