Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

جسٹس جمال کو بلوچستان ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کرنیکی سفارش

شائع 20 اگست 2019 02:29pm

balochimage

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا ہے ، بلوچستان ہائیکورٹ کورٹ کے سینیئر جج جسٹس جمال خان مندو خیل کو بلوچستان ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کئے جانے  کی سفارش کی ہے۔

 بلوچستان ہائیکورٹ کورٹ کے چیف جسٹس کی تقرری کے لئے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا۔

بلوچستان ہائیکورٹ کورٹ کے سینیئر جج جسٹس جمال خان مندو خیل کو بلوچستان ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کئے جانے  کی سفارش کی گئی۔

بلوچستان ہائیکورٹ کی چیف جسٹس طاھرہ صفدر 4 اکتوبر کو ریٹائر ہو جائیگی۔ جسٹس طاھرہ صفدر سنگین غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی بنچ کی سربراہ بھی ہیں۔ کمیشن کے اجلاس میں شریعت کورٹ کے عالم جج کےنام پر بھی غور کیا گیا۔ شریعت کورٹ کے عالم جج کے لئے فدا محمد خان کو شریعت کورٹ کا جج مقرر کرنے کی سفارش کی گئی۔