Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

راشد منہاس کا یوم شہادت، ایئر چیف کا خراج تحسین

شائع 20 اگست 2019 02:20pm

rashidimagee

راشد منہاس شہید  کے اڑتالیسویں یوم شہادت پر ائر چیف مارشل مجاہد انور خان نے خراج تحسین دیا ہے۔

 سربراہ پاک فضائیہ کے مطابق راشد منہاس نے اپنے لہو سے اس پاک دھرتی کی آبیاری کی، ان کا کردار ہماری نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

سربراہ پاک فضائیہ کا کہنا تھا کہ راشد منہاس کی لازوال قربانی کو پاکستانی قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔

ان کاکہنا تھا کہ پاک فضائیہ کا ہر فرد راشد منہاس کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے ملک و قوم کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہے۔