Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

مقبوضہ کشمیر کا معاملہ عالمی عدالت میں اٹھانے پر غور

شائع 20 اگست 2019 02:09pm

iccimagee

حکومت مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات کو عالمی عدالت انصاف میں اٹھانے پر غور کر رہی ہے اور اس مقصد کے لیے عالمی شہرت کے حامل وکلاء سے رابطے کیے جا رہے ہیں ۔

 ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے بھارت کے ساتھ سندھ طاس معاہدے پر غور کے لیے اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یکم سے 16 اگست تک پاکستان کی طرف سے اقوام متحدہ کو تین خط لکھے گئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کو سفارتی، سیاسی، قانونی اور انسانی حقوق کی بنیادوں پر اٹھا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے لیے کشمیر کے حالیہ واقعات ایک ایونٹ نہیں بلکہ پالیسی کا تسلسل ہیں۔ سلامتی کونسل کے اجلاس کا انعقاد آسان کام نہیں تھا، 15 ممالک کو قائل کیا گیا۔

  ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پانچ مستقل ارکان میں سے ایک بھی چاہتا تو اجلاس منعقد نہ ہوتا تاہم  روس، برطانیہ، چین نے پاکستان کا مکمل ساتھ دیا، بھارت نے بہت کوشش کی کہ روس اجلاس کو روکے لیکن بھارت کو کامییابی نہ ملی۔

کے مطابق کا کہنا ہے کہ  ذرائع کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کی سلامتی کونسل کو برینفگن پاکستان کے حق میں تھی، کرتار پورہ کاریڈور اپنے وقت پر کھلے گا، اس میں کوئی رکاوٹ نہیں۔