Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدام جمہوری نہیں، بھارتی دانشور

شائع 20 اگست 2019 01:32pm

amertiaimageeبھارت کے نوبل انعام یافتہ ماہر معیشت امرتیا سین نے مقبوضہ  کشمیر میں  بھارتی زیادتی پر مودی  سرکار کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے نوبل انعام یافتہ دانشور امرتیا سین نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات کو جمہوریت نہیں کہا جاسکتا۔

انہوں نے سابق وزرائے اعلیٰ سمیت تمام کشمیری رہنماوں کی قید  کا تذکرہ بھی کیا اور کہا کہ اس نوعیت کے ہتھکنڈے برطانوی سامراج  نے دو سو سال تک ہندوستان میں اختیار کیے۔ انہوں نے مزید زور دیا کہ جمہوری طریقے سے ہی کشمیر کے مسئلے کا حل ممکن ہے۔

امرتیا سین نے مزید کہا کہ  آرٹیکل 370 ختم کرنے پر  بھارتی خوشی سے فرق نہیں پڑتا؟ اصل بات یہ ہے کشمیری کیا سوچتے ہیں؟ کیونکہ زمین  کا تعلق کشمیریوں  سے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مودی سرکار نے  کشمیریوں کے حقوق نظر انداز کر دیئے  اور اکثریتی بنیاد پر فیصلہ دیا۔