Aaj News

پیر, جنوری 06, 2025  
05 Rajab 1446  

شادی سے قبل ثانیہ مرزا کا حسن علی سے مطالبہ

اپ ڈیٹ 20 اگست 2019 11:20am
File Photo File Photo

لاہور: شادی کے پرمسرت موقع پر بھارتی ٹینس اسٹار اور شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے بھی حسن علی کو مبارکباد دی۔

ٹوئٹ میں حسن اور سامعہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ثانیہ نےلکھا کہ اس بار ٹریٹ دینے کی باری  آپ لوگوں کی ہوگی۔

یہ بھی دیکھیں: حسن علی کی ہونے والی اہلیہ کے ہمراہ پہلی تصویر منظرعام پر

 واضح رہے کہ پاکستان کے فاسٹ بولرحسن علی زندگی کی نئی اننگز کھیلنے کو تیار ہیں، آج بھارتی دوشیزہ سامعہ آرزو سے رشتہ ازدواج  میں منسلک ہوں گے۔

شادی سے پہلے ان کا گزشتہ روز دبئی کے ساحل پرفوٹوشوٹ ہوا،سامعہ نے لائٹ گرے اور سلوررنگ کا لباس زيب تن کيا،حسن علی نے بليک شرٹ اوربليوجينزپہنی۔

مہندی کی چھوٹی سی تقریب بھی ہوئی،شاداب خان بھی شریک ہوئے،رشتے داروں اور دوست احباب نے خوب ہلہ گلا کیا۔