Aaj News

پیر, جنوری 06, 2025  
05 Rajab 1446  

بجلی کے بل پر کتّے کی تصویر، صارف سرکھجاتا رہ گیا

اپ ڈیٹ 20 اگست 2019 09:23am

Untitled-1

پشاور: پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے نوشہرہ کے رہائشی صارف کے بل پر میٹر ریڈنگ کے بجائے کتے کی تصویر لگا کر بھیج دی۔ پیسکو کی حرکت نے صارف کو شش و پنج میں مبتلا کردیا۔

11

دوسری جانب سوئی نادرن گیس نے بھی پیسکو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پشاور کے ایک شہری کو ریڈنگ کی جگہ دیوار کی تصویر لگا بل بھیج دیا۔

Untitled-2

ترجمان پیسکو شوکت افضل کے مطابق بل میں نشاندہی گھر کے باہر کتے کی نشاندہی کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کتے کی وجہ سے میٹر ریڈر ریڈنگ نہیں لے سکا، تصویر رولز کے مطابق لگائی گئی۔