Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

معروف سندھی لوک گلوکار جگر جلال 4 ساتھیوں سمیت اغوا

اپ ڈیٹ 20 اگست 2019 06:10am

Untitled-1

شکار پور: سندھ کے معروف لوک گلوکار جگر جلال کو شکار پور میں 4 ساتھیوں سمیت اغوا کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق جگر جلال کچے کے علاقے گڑھی تیغو میں شادی کی ایک تقریب میں جا رہے تھے۔

مغویوں میں مقامی فنکار جگر جلال کے علاوہ ان کے بھائی، بھتیجے اور 2 شاگرد بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق مغوی فنکار جگر جلال کی کار گڑھی تیغو سے ملی ہے۔

واقعے کے بعد پولیس نے کچے کے تمام علاقوں کی ناکہ بندی کر دی ہے اور مغویوں کی بازیابی کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

جگر جلال نے چند ماہ قبل احمد رشدی کا مشہور گانا "کوکو کورینا" گا کر ملک گیر شہرت حاصل کی تھی۔