Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ٹرمپ میں ایک مرتبہ پھر ٹیلی فونک رابطہ

شائع 19 اگست 2019 07:14pm

khannimagee

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان سے  ٹیلوفنک رابطہ کیا ہے، دونوں سربراہان نے ٹیلی فونک  رابطے میں مودی سرکار کی جانب سے آرٹیکل تین سو ستر کے خاتمے کے بعد مقبوضہ کشمیر کی نئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پریس بریفنگ میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر کو آگاہ کیا کہ مودی سرکار کا مقبوضہ کشمیر میں حالیہ اقدام خطے کا محل وقوع اور عالمی طور پر تسلیم یافتہ متنازعہ علاقے کی پوزیشن تبدیل کرنے کے مترادف ہے۔

Source: Radio Pakistan