Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

بھارتی فوج کی کشمیری خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنیکی رپورٹ

شائع 19 اگست 2019 04:42pm

indianimagee

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی اور نیم فوجی دستوں کے گھروں میں چھاپوں کےدوران خواتین اور نوجوان لڑکیوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کی رپورٹ منظر عام پر آئی ہیں ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے  گزشتہ دو ہفتوں کے دوران چھاپوں میں نہ صرف سینکڑوں نوجوان لڑکوں کو نصف رات کو گرفتار کیا بلکہ اس دوران گھروں میں خواتین اور لڑکیوں کو بھی جنسی طور پر ہراساں کیا ہے۔

کشمیر میڈٰیا سروس کے مطابق یہ رپورٹ مقبوضہ کشمیر کے شہریوں سے بات چیت کے بعد مرتب کی گئی ہے تاہم یہ لوگ بھارتی فوج کے خوف سے کیمرے میں بات کرنے سے خوفزدہ ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مقامی پولیس، بھارتی فوجی دستوں اور نیم فوجی دستوں نے صرف اگست کی پانچ تاریخ کو ہی کئی طالبعلموں اور نوجوانوں کو نصف رات کو حراست میں لیا تھا۔

Source: Kashmir Media Service