Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

مودی زندہ باد کے نعرے پر معافی مانگنی پڑ گئی

شائع 19 اگست 2019 04:13pm

fbimagee

مودی سرکار کے مقبوضہ کشمیر میں اقدام کے بعد دنیا بھر میں بھارت کو شدید تنقید کا سامنا کرنا اور اب بھارتی انتہاپسند تنظیم بی جے پی کے کارکنان بھی ریڈار پر آگئے ہیں ۔

ٹوئیٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک کشمیری شخص  امریکا میں بی جے پی کے کارکن کو مودی زندہ باد کے نعرے لگانے پر لیکچر دے رہا ہے۔

کشمیری کا موقف ہے کہ اس ہوٹل میں کام کرنے والے نوجوان نے اس کے سامنے مودی زندہ باد کا نعرہ لگایا جس پر نہ صرف اس کشمیری شخص نے اس نوجوان کو خوب لیکچر دیا اور سوالات اٹھائے  کہ کشمیریوں کو مارنے پر مودی کو زندہ باد کہنا چاہیئے ۔

ویڈیو میں کشمیری شخص کے سامنے بے جی پی کا رکن اپنی اس حرکت پر معافی بھی مانگ رہا ہے۔