Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

حسن علی کی ہونے والی اہلیہ کے ہمراہ پہلی تصویر منظرعام پر

اپ ڈیٹ 19 اگست 2019 07:28pm

hassan

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی اپنی ہونے والی اہلیہ سامعہ آرزو کے ہمراہ پہلی تصویر منظرعام پر آگئی۔

اس تصویر میں حسن علی کو ہونے والی اہلیہ (بھارتی شہری سامعہ آرزو) کے ساتھ دبئی کی معروف عمارت برج العرب کے سامنے کھڑا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔

نوجوان فاسٹ بولر حسن علی کا نکاح 20 اگست کو ہوگا جس کیلئے انہوں نے پی سی بی سے درخواست کی تھی انہیں فٹنس ٹیسٹ سے استثنیٰ دیا جائے کیونکہ وہ ان دنوں اپنے نکاح کے سلسلے میں دبئی میں موجود ہوں گے۔

پی سی بی نے ان کی درخواست منظور کرتے ہوئے ایک ہفتے کی چھٹی دے دی تھی اور اب وہ 26 اگست کو پری سیزن کیمپ جوائن کریں گے، ان کا فٹنس ٹیسٹ بھی اسی دوران لیا جائے گا۔  

View this post on Instagram

Hassan Ali and Samiya-The story Begins ♥️♥️ Bookings open 2019-2020 @daartistphoto PAK: +92 345 6749600 UAE: +971 52 6749600 #hassanali #samiyaarzoo #cricket #pakistan #india #dubai #wedding #pakistanifashion #pakistaniweddingdress

A post shared by Da Artist Wedding Photography® (@daartistphoto) on


فاسٹ بولر کی شادی میں شرکت کیلئے ان کے سب سے قریبی دوست قومی لیگ اسپنر شاداب خان بھی دبئی روانہ ہوچکے ہیں۔