Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

شرجیل خان نے غیر مشروط معافی مانگ لی

اپ ڈیٹ 19 اگست 2019 02:50pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ شرجیل خان نے پی سی بی، کرکٹ ٹیم، شائقین کرکٹ اور اہل خانہ سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔

ان کا کہنا ہے کہ میرے ایک غیر ذمہ دارانہ عمل کے باعث سب کوشرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، یقین دلاتا ہوں مستقبل میں ذمہ داری کا مظاہرہ کروں گا۔

پی سی بی حکام کے ساتھ ملاقات میں شرجیل خان کی کرکٹ میں واپسی کا روڈ میپ ترتیب دیا گیا۔

شرجیل خان کو کرکٹ میں واپسی کیلئے ری ہیب پروگرام مکمل کرنا ضروری ہے۔ طریقہ کار کے مطابق انہیں اپنی غلطی کا اعتراف کرنے کے ساتھ سب سے معافی مانگنا پڑے گی اور مختلف لیکچرز کا بھی حصہ بننا ہوگا۔

واضح رہے اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ قومی کرکٹر شرجیل خان قذافی اسٹیڈیم لاہور پہنچے جہاں ان کی ملاقات پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ سے ہوئی۔

شرجیل خان کی ڈھائی سالہ پابندی  10اگست کوختم ہوچکی ہے، انہوں نے سزا مکمل کرنے کے بعد بورڈ کو بحالی پروگرام کے لئے درخواست دی تھی۔