اسرائیل شاہین تھری میزائل کی رینج میں، کتنی دیر لگے گی؟
سینئرتجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کا شاہین تھری میزائل بغیر کسی رکاوٹ کے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب پرگرسکتا ہے۔
ڈاکٹر شاہد مسعود نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر شاہین تھری میزائل بلوچستان سے پرواز کرے تو وہ بغیر کسی رکاوٹ کے ٹھیک 12 منٹ کے بعد سیدھا جا کر تل ابیب پر گرے گا۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور اسرائیل کے راستے میں ایران، عراق اور اردن آتے ہیں جن کے پاس کوئی میزائل ڈیفنس سسٹم نہیں ہے، جس کا مطلب ہے کہ یہ میزائل سیدھا اسرائیل تک جائے گا اور پورے اسرائیل کو تباہ کردے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے میڈیم رینج بیلسٹک میزائل شاہین تھری کا مارچ 2015 میں تجربہ کیا تھا ۔ یہ 2750 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے اور ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔
پاکستان کا شاہین تھری میزائل آواز کی رفتار سے 18 گنا زیادہ تیزی کے ساتھ سفر کرتا ہے جو 21 ہزار 468 کلومیٹر فی گھنٹہ بنتے ہیں۔ اگر بذریعہ سڑک کوئٹہ سے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب کا فاصلہ دیکھا جائے تو یہ 4 ہزار 182 کلومیٹر بنتا ہے جبکہ یہی سفر اگر فضائی ہو تو یہ مزید کم ہو کر 2 ہزار 934 کلومیٹر رہ جاتا ہے۔
Comments are closed on this story.