Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

جنگ کی صورت میں پاکستان کے پاس کتنے دن کا ایندھن موجود ہے؟

اپ ڈیٹ 19 اگست 2019 05:19am

Untitled-1

معروف تجزیہ کار اوریا مقبول جان کا کہنا ہے کہ جنگ کی صورت میں پاکستان کے پاس 6 دن کا ایندھن موجود ہے، لیکن پاکستان کو ایندھن کی کمی نہیں ہوگی۔

نجی ٹی وی پر بات چیت کرتے ہوئے معروف صحافی اوریا مقبول جان کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ مودی کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیک کی جو خبریں اور پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے وہ اپریل تک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مودی کی صلاحیت ہے اور مجھے ڈر ہے کہ اگر اسے حملہ کرنا پڑا پاکستان پر تو وہ کر جائے گا اور یہ حملہ محدود پیمانے پر ہوگا جس کے بعد چھوٹے پیمانے پر پاک بھارت جنگ چھڑ سکتی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ حملہ مارچ تک کیا جا سکتا ہے۔ تاہم ان کی یہ پیشگوئی مارچ سے قبل ہی پوری ہو چکی ہے۔

گزشتہ شب ہونے والے واقعے پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے بھارت کو بھرپور جواب دیا جائے گا، انہوں نے اپنی گفتگو میں یہ بھی کہا کہ اگر پاکستان اور بھارت میں جنگ شروع ہو جاتی ہے تو اس وقت پاکستان کے پاس جنگ لڑنے کے لیے 5 سے 6 دن کا ایندھن باقی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ پاکستان کی آئل کی سپلائی جاری رہے گی اور بھارت اس کو نہیں روک سکتا۔ اس سے قبل بھی ہمارے دوست ممالک کڑے وقت میں پاکستان کو تیل پہنچاتے رہے ہیں۔