اب ڈیڑھ کروڑ نوکریاں پیدا ہونگی، نعیم الحق کا نیا فارمولا
اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ غریب خاندان کو ایک بکری، بھینس اور گائے دیں گے، میں اس بات سے اتفاق نہیں کرتا کہ لوگ بے روزگار ہوئے ہیں، ہم جو پچاس لاکھ گھر بنارہے ہیں، اس سے ڈیڑھ کروڑ نوکریاں پیدا ہونگی۔ اس وقت چار لاکھ مکان بننا شروع ہوگئے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ ہم نے ترقیاتی بجٹ کو 500 ارب سے 900 ارب کردیا ہے، خزانہ خالی ہونے کے باوجود پی آئی اے، پی ٹی وی، پاکستان پوسٹ اور یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے منافع کمانا شروع کردیاہے، یہ بہترین ادارے بننے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس سال پاکستان میں تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہوگی، ہماری پانچ سالہ منصوبہ بندی ہے، ہم مایوس نہیں بلکہ پر امید ہیں۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.