Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

آج حکومت اپنی ناکامیوں کی داستان بڑے فخر سے سنائے گی، مریم اورنگزیب

شائع 18 اگست 2019 07:17am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد: ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا حکومت کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آج حکومت اپنی  ناکامیوں کی داستان بڑے فخر سے سنائے گی، ایک بار پھر جھوٹ بولنے کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے جائیں گے۔ آج عمران صاحب عوام کو بتائیں گے کہ  ایک سال میں کتنےہزار  ارب ڈالر منی لانڈرنگ کے واپس آئیں ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج عمران صاحب ایک سال کی بھوک، مہنگائی اور بے روزگاری کے سونامی کی تفصیلات سے عوام کو آگاہ کریں گے ۔ آج عمران صاحب بتائیں گے کہ ایک سال میں پاکستان خطے کا دوسرا مہنگا ترین ملک بن گیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ آج عمران صاحب بتائیں گے کہ ایک سال میں ترقی کی شرح آدھی اور مہنگائی تین گُنا بڑھ گئی ہے۔ ایک سال میں گیس کے نرخوں میں 200 فیصد اور بجلی کی قیمت میں 35 فیصد اضافہ کیا ہے۔ آج عمران صاحب بتائیں کہ ایک سال میں ایک تولہ سونا 34050 روپے سے 88400 روپے ہو گیا۔

 

 مریم نے لکھا کہ آج عمران صاحب بتائیں گے ایک سال میں سات ہزار ارب روپے کا تاریخی قرضہ لے کر ریکارڈ قائم کیا ہے۔ ایک سال میں بیرونِ ملک سرمایہ کاری آدھی ہو گئی ہے۔ ایک سال میں سود کی شرح % 5.75 سے %13.25 ہوگئی ہے۔ ایک سال میں اسٹاک ایکسچینج میں %32 کمی ہوگئی ہے۔ ایک سال میں روپے کی قدر میں 33 فیصد تاریخی  کمی ہوئی۔

 

ترجمان ن لیگ نے مزید لکھا کہ آج عمران صاحب بتائیں گے  پشاور میٹرو کے کھڈوں کی قیمت ایک کھرب تک پہنچ گئی ہے۔

مریم اورنگزیب نے لکھا کہ آج جھوٹ بولنے سے پہلے سوچ لینا کہ پاکستانی عوام نہ پاگل ہے اور نہ بیوقوف ہے۔