Aaj News

پیر, جنوری 06, 2025  
05 Rajab 1446  

سوڈان: فوجی کونسل اور حزب اختلاف کے درمیان آئینی معاہدے پر دستخط

شائع 18 اگست 2019 06:48am

Untitled-1

خرطوم: سوڈان میں کئی ماہ بعد سیاسی بحران ختم ہوگیا۔ فوجی کونسل اور حزب اختلاف کے درمیان آئینی معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

اس حوالے سے دار الحکومت خرطوم کے صدارتی محل میں تقریب ہوئی، جس میں اعلیٰ حکام، عرب، افریقی اور دیگر ممالک کے سربراہان و نمائندگان نے شرکت کی۔

معاہدہ ہونے پر ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور بھرپور جشن منایا۔ معاہدے کے تحت ملک میں عبوری حکومت کے قیام کی راہ ہموار ہوگی۔