Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

کہیں گرمی اور کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

شائع 18 اگست 2019 06:40am

weather_image

کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا تاہم اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، گلگت بلستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت گوجرانوالہ، لاہور، ہزارہ  ڈویژن اور گلگت بلستان میں کہیں کہیں بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ  بارش سیالکوٹ میں 60 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔  لاہور22 ، قصور08، منڈی بہاوٰالدین، گجرات 06، چکوال، گوجرانوالہ04، جہلم، ناروال03، کوٹ ادو، استور 02، مری اور اسلام آباد میں  ایک ملی میٹر بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے میں اسلام آباد بالائی پنجاب، خیبرپختونخواہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید بارش کی نوید سنا دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ ڈویژن، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن میں کہیں کہیں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش بھی برسے گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  موسلادھار بارش کے باعث مقامی دریاؤں اور برساتی نالوں میں طغیانی، نشیبی علاقے زیر آب آنے، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔