Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

مقبوضہ کشمیر کی حمایت: پاکستان نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ بند کرنے کا معاملہ اٹھادیا

شائع 18 اگست 2019 06:26am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کی حمایت پر سوشل میڈیا اکاؤنٹ بند کرنے کا معاملہ اٹھادیا۔

میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ کشمیر کی حمایت کرنے پر اکاؤنٹ بند کرنے کیخلاف ٹوئٹر اور فیس بک حکام سے بات کی جارہی ہے۔

انہوں نے  بتایا کہ فیس بک اور ٹوئٹر کے ریجنل ہیڈکوارٹرز میں بھارتی عملہ موجود ہے جس کی وجہ سے اکاؤنٹ بند ہورہے ہیں۔ ترجمان پاک فوج نے عوام سے اپیل کی بند ہونے والے اکاؤنٹس کے بارے میں پوسٹ پر رپلائی کرتے ہوئے آگاہ کریں۔