Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

بی جے پی سے تعلق رکھنے والی خاتون سیاست دان شیطان قرار

شائع 18 اگست 2019 05:12am

Untitled-1

نئی دہلی: بھارتی خاتون سیاست دان سنیتا سنگھ کی جانب سے ہندو نوجوانوں کو مسلمان خواتین کے ’گینگ ریپ‘ پر اکسانے پر پاکستانی اداکارہ ارمینہ رانا خان نے اسے شیطان قرار دے دیا ہے۔

ارمینہ خان نے ہندو خاتون کے بیان کی خبر ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ دوسری خواتین کے ’گینگ ریپ‘ کی دعوت دینے والی عورت ان کی نظر میں شیطان سے بڑھ کر ہے۔

پاکستانی اداکارہ نے اپنے ٹوئیٹ میں مزید لکھا کہ انہیں نہیں پتا کہ دوسری خواتین کے گینگ ریپ پر مرد حضرات کو اکسانے والی خاتون کہاں سے آئی ہے۔

ارمینہ خان نے بتایا کہ جس ہندو خاتون نے نوجوانوں کو مسلمان خواتین کے گینگ ریپ کی دعوت دی تھی اسے سیاسی جماعت کے عہدے سے بھی ہٹا لیا گیا ہے۔

اداکارہ ارمینہ رانا نے اپنے ٹوئیٹ میں جس ایک خبر شیئر کی جس کے مطابق بھارت کی حکمران جماعت بھارتی جنتا پارٹی کے خواتین ونگ کی خاتون سنیتا سنگھ نے کچھ روز قبل سوشل میڈیا کے ذریعے ہندو نوجوانوں کو مرد خواتین کا گینگ ریپ کرنے کے لیے اکسایا تھا۔

Image result for sunita singh bjp

سنیتا سنگھ نے اپنے پیغام میں ہندو نوجوانوں کو مشورہ دیا تھا کہ وہ 10 سے 12 افراد پر مشتمل ایک گینگ بنائیں اور مسلمانوں کے گھر گھر جا کر خواتین کو گینگ ریپ کا نشانہ بنائیں۔ سنیتا سنگھ کے مطابق بھارت کو بچانے کا اب ایک ہی حل بچا ہے اور وہ یہ ہے کہ ہندو نوجوان مسلمانوں کی ماؤں، بہنوں، بیٹیوں اور بیویوں کا گینگ ریپ کرنے کے بعد انہیں بیچ بازار میں پھانسی پر لٹکادیں۔ سنیتا سنگھ نے انتہائی اشتعال انگیز پوسٹ شیئر کرنے کے بعد فوری طور پر اسے ہٹا لیا تھا اور بعد ازاں مہیلا مورچا کی اعلیٰ عہدیدار خواتین نے ان کے بیان کا نوٹس بھی لیا تھا اور انہیں عہدے سے ہٹا کر پارٹی سے نکال دیا۔