Aaj News

پیر, جنوری 06, 2025  
05 Rajab 1446  

دو "آئی ایم ای آئی نمبرز" والے فون کے حوالے سے پی ٹی اے کا بڑا فیصلہ

شائع 18 اگست 2019 04:45am

Untitled-1

کراچی: موبائل رجسٹریشن کیلئے پی ٹی اے نے نیا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق دو آئی ایم ای آئی نمبرز رکھنے والے موبائل فونز  کے دونوں آئی ایم ای آئی نمبرز کو رکسٹرڈ کروانا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: آپ کے شناختی کارڈ پر کتنے موبائل فون رجسٹرڈ ہیں؟ ابھی پتا لگائیں

ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ایک آئی ایم ای آئی نمبر رجسٹرڈ ہونے اور دوسرا نہ ہونے پر موبائل فون بند کر دیا جائیگا۔

جن موبائل فونز میں 2 سموں کی گنجائش ہوتی ہے، ان کے آئی ایم ای آئی نمبرز بھی 2 ہوتے ہیں۔ تاہم صارفین اس تکنیکی بات سے آگاہ نہیں ہیں اور صرف ایک ہی آئی ایم ای آئی نمبر رجسٹر کرواتے ہیں۔

اس رجسٹریشن کیلئے کسی قسم کی فیس مقرر نہیں کی گئی۔ صارفین بنا کسی فیس کے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ صارفین اپنے موبائل فون کے آئی ایم ای آئی نمبر کا اسکرین شاٹ، موبائل فون کے ڈبے پر تحریر آئی ایم ای آئی نمبر کا اسکرین شاٹ، شناختی کارڈ کی تفصیلات اور اپنی تفصیلات درج ذیل ای میل رابطے پر بھیج کر رجسٹرین کروا سکتے ہیں: [email protected]

یہ بھی پڑھیں: غیر رجسٹرڈ موبائل فون ریگولرائز کروانے کا نیا طریقہ متعارف

 اس کے علاوہ صارفین اپنے موبائل فون کا آئی ای ایم آئی نمبر 8484 پر ایس ایم ایس کرکے بھی تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں۔

جبکہ اپنے موبائل فون کا آئی ای ایم آئی نمبر جاننے کیلئے *#06# کوڈ ڈائل کریں۔

ترجمان پی ٹی اے کا مزید کہنا تھا کہ ایسی تمام موبائل ڈیوائسز کو 31 اگست سے پہلے رجسٹرڈ کیا جاِئے۔ 31 اگست کے بعد ایسی تمام ڈیوائسز کو بند کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ صارفین آئی ایم ای آئی نمبر چیک کر کے تصدیق کرلیں۔