Aaj News

پیر, جنوری 06, 2025  
05 Rajab 1446  

تین بھائیوں کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم ملایشیاء سے گرفتار

شائع 18 اگست 2019 04:06am

Untitled-1

چارسدہ: تین بھائیوں کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم نادر خان کو پولیس نے ملایشیاء کے دارالحکومت کوالالمپور سے گرفتار کرلیا۔

چارسدہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آر پی او محمد علی خان گنڈاپور کا کہنا تھا کہ عمرزئی تہرے قتل کیس کا مرکزی ملزم نادر خان واردات کے فوراً بعد ملایشیاء فرار ہوگیا تھا، ڈھائی مہینے کی کوششوں کے بعد انٹر پول کی مدد سے گرفتار کیا۔

پولیس اور حساس اداروں کے اہلکاروں پر مشتمل جے آئی ٹی تینوں ملزمان سے ازسرنو تفتیش کرے گی۔

واضح رہے کہ عمرزئی میں 25 مئی کو تین بھائیوں کو بے دردی سے قتل کیا گیا تھا۔