Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کا امکان بھی روشن

شائع 18 اگست 2019 03:58am

Untitled-1

پاکستان میں ون ڈے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کا امکان بھی روشن ہوگیا۔ سری لنکن سیکیورٹی وفد نے کراچی اور لاہور میں انتظامات کو تسلی بخش قرار دیدیا۔

 پاکستان میں دس سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی متوقع ہے۔  سری لنکن سیکیورٹی وفد نے اپنے بورڈ کو سب اچھا ہے کی رپورٹ دیدی۔

بورڈ کے سی ای او ایشلے ڈی سلوا کے مطابق ابھی پی سی بی سے مزید بات چیت ہونی ہے،  اپنی حکومت سے مشورے کے بعد کسی نتیجہ پر پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے حامی بھر بھی لی لیکن سری لنکن کھلاڑیوں کودورے کیلئے منانا بورڈ کیلئے بڑا چیلنج ہوگا۔