Aaj News

پیر, جنوری 06, 2025  
05 Rajab 1446  

'قوم تسلی رکھے بھارتی جارحیت پر سرپرائز دیں گے'

شائع 18 اگست 2019 03:49am

Asif Ghafoor

راولپنڈی: مسئلہ کشمیر پر پاک فوج کا بھی دوٹوک پیغام ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کہتے ہیں وزیراعظم اور آرمی چیف کا آخری حد تک جانے کا بیانیہ فوج کا بیانیہ ہے۔ آخری فوجی اور آخری گولی تک لڑتے رہیں گے۔

 ڈی جی آئی ایس پی آر نے میڈیا سے غیررسمی گفتگو میں کہا بھارت آزادکشمیر کو بھول جائے۔ اب پرانا قبضہ چھوڑنے کی بات کرے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ کشمیر کے لیے آخری فوجی اور آخری گولی تک لڑینگے۔

میجر جنرل آصف غفور نے مزید کہا سرد خانے میں پڑا مسئلہ کشمیر اب پور دنیا کیلیے فلیش پوائنٹ بن گیا۔ قوم تسلی رکھے بھارتی جارحیت پر انہیں سرپرائز دیں گے۔