Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

شادی ہال میں خود کش دھماکہ، 40 افراد جاں بحق 100 سے زائد زخمی

شائع 18 اگست 2019 03:21am

Untitled-1

کابل: افغان دارالحکومت کابل کے مغربی علاقے میں واقع شادی ہال میں خود کش دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 40 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق شادی ہال میں تقریب جاری تھی کہ خودکش دھماکہ ہوگیا، زخمیوں اور ہلاک افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

افغان حکام کے مطابق خودکش دھماکہ ہزارہ کمیونٹی کے علاقے میں ہوا جہاں شادی کی تقریب ہورہی تھی، دھماکا دارالامان محل کے قریب ہوا، جہاں صدر اشرف غنی پیر کے روز افغان یوم آزادی منانے کی تقریب میں شرکت کرنے والے ہیں۔