Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

سمرسیٹ والے اظہر علی کی اتنی تعریفیں کیوں کررہے ہیں؟

شائع 17 اگست 2019 06:23pm

azharali

پاکستان کے مایہ ناز ٹیسٹ بلے باز اظہر علی نے گزشتہ دنوں انگلش کاؤنٹی سمرسیٹ کیلئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اسی وجہ سے ان کے تمام ساتھی کھلاڑی اور کوچ ان کے مداح ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اظہر کو بلاوا بھیجا گیا تو کئی ساتھی کھلاڑیوں سمیت کوچز نے ان کے لئے انتہائی غیر معمولی الفاظ ادا کئے اور لیجنڈ قرار دیا۔

اظہر علی کی واپسی پر سمرسیٹ کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے انہیں بیسٹ آف لک کہا گیا تو ان کے تقریباً تمام ساتھی کھلاڑیوں نے اس ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے اُن سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اظہر علی کو پی سی بی کے بلاوے سے متعلق سمرسیٹ کے آفیشل اکاؤنٹ سے آگاہ کیا گیا، ٹویٹ ملاحظہ کریں۔

ایک ساتھی کھلاڑی نے اس ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے اظہر علی کی خوب تعریف کی اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا، ٹویٹ ملاحظہ کریں۔

سمرسیٹ کے آفیشل اکاؤنٹ سے تمام چیزوں کیلئے اظہر علی کو (اظہر بھائی) کہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا گیا۔

 

کئی اور ساتھی کھلاڑیوں نے بھی اُن کے لئے ٹویٹ کئے اور خوب تعریفیں کیں، ذیل میں ملاحظہ کریں۔

 

سمرسیٹ کے کوچ نے بھی اظہر علی کیلئے شاندار الفاظ ادا کئے، ان کا ٹویٹ بھی ملاحظہ کریں۔

اظہر علی نے اپنے کوچ کی ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کلب سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا، ملاحظہ کریں۔

 

اظہر علی نے سمرسیٹ کے تمام ساتھی کھلاڑیوں اور مداحوں کے نام بھی ایک ٹویٹ کیا وہ بھی ملاحظہ کریں۔

اظہر علی انگلش کاؤنٹی میں پاکستان کے بہترین سفیر ثابت ہوئے، انہوں نے اپنے کھیل اور رویے سے کلب ممبران سمیت مداحوں کے بھی دل جیت لئے۔

واضح رہے اظہر علی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بلاوا بھیجا گیا تھا، انہیں قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت ملنے کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔