Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کا کوئی پرسان حال نہیں ؟

شائع 17 اگست 2019 05:03pm

curfewiimage

دنیا بھر میں مسئلہ کشمیر پر آواز اٹھ رہی ہے۔ لیکن مقبوضہ وادی میں موجود کشمیری کس حال میں ہیں۔ کسی کو خبر نہیں۔ بھارتی قابض فوج کے کشمیر میں لگے کرفیو کو تیرہ روز بیت گئے۔

جنت نظیروادی کو قیدخانہ بنے13واں روزہے اور مقبوضہ وادی میں  کاروبار بند۔ گھر بند۔ اسکول کالجزاوراسپتال بند ہیں جبکہ  انٹرنیٹ اور فون بھی بندش کا شکار ہیں ۔

بھارتی فوج نے نہتے کشمیریوں پر زندگی تنگ کردی۔ کشمیری کس حال میں ہیں؟ گھروں میں بچوں کاکیا حال ہے؟ بزرگوں کیساتھ کیا ہوا؟ کسی کے علم میں کچھ نہیں۔

گزشتہ روز کرفیو کے باوجود کشمیری سڑکوں پرنکلے۔ بس انتظار۔ کشمیرسے اٹھنے والے نئے طوفان کا ہے۔