Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

'پاکستان امن پسند ملک ہے، فلموں میں منفی تصویر پیش کرنا درست نہیں'

شائع 17 اگست 2019 04:55pm

mehwish

اداکارہ مہوش حیات نے اسکائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ غیرملکی میڈیا پاکستان کی مثبت تصویر پیش نہیں کررہے تو کم از کم اصل تصویر کو سامنے لائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے، فلموں میں کسی ملک کی منفی تصویر پیش کرنا درست نہیں۔

انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشتگرد ملک نہیں ہے، عالمی میڈیا اصل تصویر سامنے لائے، پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور امن کا خواہاں ہے۔

مہوش حیات کا کہنا تھا کہ فلموں میں کسی ملک کی منفی تصویر پیش کرنا درست نہیں ہے اچھے پہلو بھی دکھانے کی ضرورت ہے اور یہ فلم انڈسٹری کی بہت بڑی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے مزید کیا کہا؟ ویڈیو دیکھئے۔۔۔