Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

بھارت اب پاکستان پر دراندازی کا الزام نہیں لگاسکتا،باوچر

اپ ڈیٹ 17 اگست 2019 05:08pm

boucherimagee

سابق امریکی مندوب رچرڈ باوچر نے کہا ہے کہ بھارت اب کبھی بھی پاکستان پر دراندازی پر الزام نہیں لگاسکتا۔

وائس آف امریکا کو اپنے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں درحقیقت مارشل لاء ہے اور وہاں انسانی حقوق سے مبرا اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیر میں فسادات کا ذمے دار پاکستان کو ٹھرایا ہے لیکن اب بھارت ایسا نہیں کرسکے گا۔

انٹرویو میں انہوں نے مزید کہا کہ اب بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں اپنی حکمرانی قائم کرلی ہے اور اب وہاں پر جو کچھ بھی ہوگا اسکی ذمے داری بھارت پر عائد ہوگی۔