Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

مودی حکومت میں مسلمانوں کی زندگی اجیرن

شائع 17 اگست 2019 03:18pm

mmimagee

معروف  صوفی بزرگ خواجہ غریب نواز کے مزار کے گدی نشیں سید سرور چشتی نے کہا ہے کہ مودی حکومت میں مسلمانوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔

خبررساں ادارے کے مطابق سید سرور چشتی کا کہنا تھا کہ موجودہ بھارتی حکومت کے دور میں مسلمانوں پر مظالم ڈؑھائے جارہے ہیں ۔اور گائے کا گوشت کھانے پر ان کا قتل عام کیا جارہا ہے۔

انہوں نے بھارتی مسلمانوں پر مودی سرکاری کی حکومت کے دور میں اتحاد برقرار رکھنے پر زور دیا۔ انہوں نے کشمیری خواتین سے متعلق بی جے پی رہنما کے بیان کی بھی مذمت کی ۔

ان کا کہنا تھا کہ مودی سرکار نے بھارت میں جمہوریت کو قتل کردیا ہے۔ اس موقعے پر انہوں نے پہلو خان قتل کیس کے مجرموں کے بری ہونے کا شکوہ بھی کیا۔

سید سرور چشتی کا کہنا تھا کہ وہ تمام مذاہب بشمول ہندوازم کا احترام کرتے ہیں۔

Source: NNI