Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

دوہزار انیس بھارتی فضائیہ کیلئے بدترین سال، دس طیارے کریش

شائع 17 اگست 2019 02:56pm

iafimagee

بھارتی فوج کے بل بوتے پر جنگ کی گیدڑ بھپکی دینے والی مودی سرکار کی بھارتی فضائیہ کے لئے سال دوہزار انیس بدترین سال رہا اور اسکے دس طیارے دوران پرواز کریش ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی ایئر فورس کے دس لڑاکا طیارے سال دوہزار انیس میں کریش ہوئے اور ان حادثات میں پائلٹوں سمیت عملے کے بائیس افراد نے اپنی جان گنوائی ۔

حال ہی میں جمعرات کے روز بھارت کا فرنٹ لائن فائٹر طیارہ سو-تھرٹی ایم کے آئی پرواز کے فوری بعد آسام میں گر کر تباہ ہوا ہے۔ اگرچہ کہ بھارتی پائلٹس واقعے میں طیاروں سے کامیابی سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے لیکن پھر بھی ان میں سے ایک پائلٹ شدید زخموں کے بعد کبھی دوبارہ جہاز اڑا نہیں سکے گا۔

بھارتی فضائیہ کیلئے دوہزار انیس کا یہ سال بدقسمت قرار دیا جائے تو بے جا نہ ہوگا کیونکہ انکے لئے دوہزار انیس کی ہولناکی کا آغاز  فروری سے شروع ہوتا ہے جب بھارت کا میراج طیارہ گر کر تباہ ہوا۔ فروری کی بارہ تاریخ کو ہی اسکا ایک اور مگ ستائیس طیارہ گرا تاہم حادثے میں پائلٹ زندگی بچانے میں کامیاب رہا۔

اسہی طرح بھارت کا ہاک ایئرکرافٹ بنگلورمیں ایرو انڈیا شو سے قبل گرا۔واقعے میں ایک پائلٹ ہلاک اور دو زندہ بچ سکے۔

چھبیس فروری کو بالاکوٹ کی نام نہاد اسٹرائیک کے بعد ستائیس فروری کو پی اے ایف اور مگ اکیس کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں پاکستانی طیارے نے جھڑپ میں مگ اکیس مار گرایا۔

اسہی جھڑپ سے سو کلومیٹر دور بھارتی ایم آئی سیونٹین چوپر فرینڈلی فائرنگ کے دوران گر کر تباہ ہوگیا جس میں سات افراد ہلاک ہوئے، جس میں عملے کے چھ افراد بھی شامل ہیں۔

ستائیس مارچ کو بھی بھارتی فضائیہ کا مگ ستائیس طیارہ جودھ پور میں گر کر تباہ ہوا، واقعے میں پائلٹ محفوظ رہا، کیونکہ اس نے طیارے کے انجن میں خرابی کو محسوس کرلیا تھا اور وہ طیارے سے بروقت نکلنے میں کامیاب رہا۔

اسہی طرح ایک اور بھارتی طیارہ این تھرٹی ٹو بھی پرواز کے تینتیس منٹ بعد آسام میں چین کی سرحد کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔ کئی دنوں کی تلاش کے بعد جہاز کا ملبہ ملا اور پورا عملہ مردہ قرار دیا گیا۔

Source: theprint.in