Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

سوشل میڈیا اسٹار شام ادریس اور فروگی والدین بننے والے ہیں

شائع 17 اگست 2019 01:17pm

shamfrogi

پاکستان نژاد کینیڈین یوٹیوب اسٹار شام ادریس اور ان کی اہلیہ فروگی والدین بننے والے ہیں، یہ خوشخبری شام نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اہلیہ کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے دی۔

شام ادریس کی جانب سے اپنی اہلیہ سحر عرف فروگی کے ہمراہ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی جس میں دونوں کے ہاتھ میں کیک بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے اپنے مداحوں کو جلد والدین بننے کی خوشخبری دیتے ہوئے دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست بھی کی۔

واضح رہے ان دونوں کا نکاح رواں برس کے آغاز میں ہوا تھا اور شادی کی تقریب گزشتہ ماہ ہوئی۔