Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کے امکانات بڑھ گئے؟

شائع 17 اگست 2019 12:09pm

pakvssri

پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کے کھیلنے کے حوالے سے سری لنکن کرکٹ بورڈ کو رپورٹ موصول ہوگئی۔ سی ای او ایشلے ڈی سلوا کہتے ہیں کہ رپورٹ تسلی بخش ہے، گورنمنٹ اور کھلاڑیوں سے بات چیت کے بعد کوئی فیصلہ کریں گے۔

پاکستان میں دس سال بعد کم از کم ایک ٹیسٹ میچ کھیلے جانے کا امکان روشن ہوگیا، پاکستان کے دورے پر آئے سیکیورٹی وفد نے واپس پہنچ کر سری لنکن بورڈ کو مثبت رپورٹ پیش کی۔

بورڈ کے سی ای او ایشلے ڈی سلوا کہتے ہیں رپورٹ تسلی بخش ہے، پی سی بی سے مزید بات چیت ہونی ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ اپنی حکومت سے مشورہ لینے کے بعد کسی نتیجہ پر پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے حامی بھر بھی لی لیکن سری لنکن کھلاڑیوں کو دورے کیلئے منانا بورڈ کیلئے بڑا چیلنج ہوگا۔