Aaj News

پیر, جنوری 06, 2025  
05 Rajab 1446  

قیامت کی نشانی یا قدرت کا قہر: کئی گھنٹوں کی تاخیر سے ہوئی صبح

اپ ڈیٹ 17 اگست 2019 07:52am

Untitled-1

سائبیریا کے ویرخویانسک ضلع کے لوگوں نے گزشتہ دنوں جو منظر دیکھا، دوسرے علاقوں کے لوگ دیکھ لیتے تو پریشان ہوجاتے ہیں۔ لیکن اس علاقے کے لوگ پچھلے سال جولائی میں ایسا منظر دیکھ چکے تھے، اس لیے انہیں زیادہ پریشانی نہیں ہوئی۔

اس علاقے میں ان دنوں صبح 4 بجے ہوتی ہے لیکن علاقے کے لوگوں نے 8 بجے جو تصاویر بنائی ہیں، ان میں  سورج کا نشان تک نہیں ہے۔

Sun disappears over the Pole of Cold, in bizarre repeat of last year’s blackout

Sun disappears over the Pole of Cold, in bizarre repeat of last year’s blackout

رپورٹ کے مطابق مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کے علاقے میں شاید عجیب و غریب روایت بن گئی ہے کہ اگست یا جولائی میں کسی دن صبح کئی گھنٹوں کی تاخیر سے ہوتی ہے۔

اگرچہ سرکاری حکام نے اس حوالے سے کسی قسم کی وضاحت پیش نہیں کی، لیکن موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ  اس کی وجہ سائیبریا کے جنگلوں میں لگی آگ ہو سکتی ہے۔

جب کاربن مونو آکسائیڈ کی بہت زیادہ مقدار فضا میں جمع ہو جائے تو وہ بہت گہرا بادل بناتی ہے، جو اتنا گہرا ہوتا ہے کہ سورج کو چھپا لیتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایک اندازہ ہے، اس حوالے سے مزید تجزیہ ہونا چاہیے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ علاقے میں  کاربن مونو آکسائیڈ کی مقدار 7.19mg/m3 ہے جو زیادہ سے زیادہ حد 5mg/m3سے زیادہ ہے لیکن یہ اتنی بھی نہیں کہ مکمل گرہن کی صورتحال پیدا کر دے۔