Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

بھارت نے چالاکی سے مسئلہ کشمیر اوجھل رکھا، شاہ محمود قریشی

شائع 16 اگست 2019 05:30pm

queshiimage

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ  آج کا دن ایک تاریخی دن ہے،  ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے اس معاملے کو چالاکی سے دنیا کے نظروں سے  اوجھل رکھا ۔ تاہم اب  پہلی بارکشمیر کا مسئلہ سلامتی کونسل کے ذیر بحث آیا،

وزیرخارجہ نے سلامتی کونسل کے تمام ارکان کا پاکستان کی جانب سے شکریہ ادا  کیا اور کہا کہ کونسل نے ہماری گزارش پر یہ اجلاس بلایا، اور یہ بھارت کے جال میں نہیں آئی،

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں 12 روز سے کرفیو نافذ ہے، کشمیر میں کمیونیکیشن بلیک آؤٹ ہے، سلامتی کونسل نے  بھارت کی کوششوں کو مسترد کردیا۔