Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

مداحوں سے محمد حفیظ کے دلچسپ سوال و جواب

شائع 16 اگست 2019 05:29pm

hafeez

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر محمد حفیظ ورلڈکپ میں توقعات پر بھرپور طریقے سے پورا نہیں اتر سکے تھے تاہم ان کی فین فالوونگ میں بالکل بھی کمی واقع نہیں آئی ہے۔

آج انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر مداحوں سے سوال و جواب کے سیشن کا کہا تو چند ہی منٹوں میں سوالات کی بھرمار ہوگئی، تاہم محمد حفیظ نے ان میں سے صرف چند سوالات کے جواب دیئے۔

ایک صارف نے محمد حفیظ سے پوچھا کہ بھائی قومی ٹیم کی جان کب چھوڑ رہے ہو تو انہوں نے مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ 'جب آپ زیادہ کھانا چھوڑ دیں گے، موٹو گینگ، میک آ ڈیل'۔

 

ایک صارف نے سوال کیا کہ کیریئر میں ہار ماننے کا کوئی پلان ہے؟ تو محمد حفیظ نے جواب دیا کہ میں اس لفظ کو نہیں جانتا، میرا کیریئر میری مرضی'۔

 

ملک کے ایک معروف اینکر پرسن نے ان سے سوال کیا کہ 'پاکستان کرکٹ ٹیم میں گروپنگ کا معاملہ کتنا سیریس ہے'؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ 'کیا۔۔۔؟ میڈیا کی مرضی ہے مگر ایسا ہرگز نہیں ہے، میں نے ہر کسی کو پاکستان کیلئے کھیلتا ہوا دیکھا ہے'۔

 

ایک صارف نے ان سے ہوچھا کہ موجودہ ٹیم میں آپ کے فیورٹ کھلاڑی کونسے ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ بابر اعظم اور امام الحق۔