Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

مقبوضہ کشمیر پر سیکیورٹی کونسل کا اجلاس ختم

اپ ڈیٹ 16 اگست 2019 05:41pm

unscimage

نیویارک:مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کا مشاورتی اجلاس اختتام پذیر ہوگیا، اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں حالیہ بھارتی اقدامات اور موجودہ صورتحال پر بات چیت ہوئی۔

اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کا مشاورتی اجلاس وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے خط کے تناظر میں چین کی درخواست پر بلایا گیا،اجلاس نیویارک میں پاکستانی وقت کے مطابق شام  آٹھ بجے شروع ہوا۔

اجلاس میں اقوام متحدہ کے سیاسی شعبے کے ڈپارٹمنٹ اور یو این امن مبصرگروپ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بریفنگ دی ۔

اجلاس کے بعد بات کرتے ہوئے پاکستان کی اقوام متحدہ میں مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ  سلامتی کونسل کی یہ بیٹھک خوش آئند ہے، یہ میٹنگ بلانے کیلئے ہم چین کے بھی مشکور ہیں ۔

ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ آج کشمیریوں کی آواز دنیا کے سب سے بڑے پلیٹ فارم پر سنی گئی،

ان کا کہنا تھا کہ  بھارتی غاصبانہ قبضے کو آج دنیا بھر میں سنا گیا ہے ، ہم سلامتی کونسل کے تمام 15 ارکان کے مشکور ہیں، ہم ایک پرامن حل کیلئے تیار ہیں۔

ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ  آج کی میٹنگ نے بھارت کے اس موقف کی تردید کردی کہ جموں کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ ہے، چینی مندوب نے جسطرح کہا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی ہورہی ہے، یہ پہلا قدم ہے جو پاکستان کی جانب سے جمو کشمیر کیلئے اٹھایا گیا۔

ملیحہ لودھی  کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی آوازیں انکی اپنی سرزمین پر تو نہیں سنی جارہیں لیکن انکی آوازیں بین الاقوامی فورم پر سنی جارہی ہیں، پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کےساتھ کھڑا رہے گا۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کا اجلاس ایجنڈا آئٹم پاکستان انڈیا کواسٹن کے تحت ہوا،اس ہی ایجنڈا آئٹم کے تحت اقوام متحدہ مسئلہ جموں و کشمیر کو سیکیورٹی کونسل کے ذریعے حل ہونے والے مسائل کا ایجنڈا مانتی ہے۔

اس ہی ایجنڈا آئٹم کے تحت ہی جموں و کشمیر کو متنازعہ علاقہ بھی مانتی ہے،بند کمرے میں ہونے والے اجلاس میں صرف سیکیورٹی کونسل کے 15ارکان شریک  ہوئے۔

بھارت اور پاکستان سیکیورٹی کونسل کے رکن نہ ہونے کے باعث مشاورتی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے،اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں حالیہ بھارتی اقدامات اور موجودہ صورتحال پر بات چیت ہوئی۔

اقوام متحدہ کی نئی دہلی اور اسلام آباد میں موجود سفارتی مشنز کی رپورٹ بھی اجلاس میں رکھی گئیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے خط کا بھی حالات کے تناظر میں جائزہ لیا جائے گیا،آخری بار اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں کشمیر کا زکر 1998میں آیا تھا،معاملے پر 50سے زائد سال بعد سیکیورٹی کونسل میں باقاعدہ طور پر مشاورت ہوئی۔

اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کا کشمیر کے مدعے کو لے کر اجلاس بلانا پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی ہے۔