Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وزیراعظم عمران خان کو فون

اپ ڈیٹ 16 اگست 2019 05:40pm

ikandtrump

اسلام آباد: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کو فون کرکے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل اجلاس سے کچھ دیر قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت 20 منٹ تک جاری رہی۔

اس گفتگو پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان اچھی گفتگو رہی۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کو پاکستان کے موقف سے مفصل انداز کیا اور مقبوضہ وادی کی مخدوش صورتحال سے آگاہ کیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ٹیلی فونک رابطے میں افغان مسئلہ بھی زیر غور آیا، دونوں رہنماؤں نے مسلسل رابطے پر اتفاق کیا۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل کے 5 مستقل ممبران میں سے 4 سے رابطہ ہوچکا ہے اور فرانس کے صدر سے بھی رابطے کی کوشش کررہے ہیں۔