Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

سرگودھا: عملے کی غفلت، ہسپتال میں چھ نومولود جاں بحق

شائع 16 اگست 2019 01:38pm

childimagee

سرگودھا کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں میں اے سی خراب ہونے اور عملہ کی غفلت کے باعث 10 گھنٹوں کے اندر چھ نومولود بچے جاں بحق ہوگئ

ے، ایم ایس کہتے ہیں کہ قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا، ان کی موت طبعی ہے۔

سرگودھا کے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں گرمی اور عملہ کی غفلت و لاپرواہی کے باعث دس گھنٹوں کے دوران 6 نومولود بچے جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والے بچوں کے لواحقین کے مطابق چلڈرن وارڈ کے متعدد ایسی خراب ہیں جس کے باعث وارڈ گرمی اور حبس س پیدا ہوا جو کہ نومولود بچوں کی موت کا سبب بنا،۔

 مرنے والے بچوں کو گزشتہ دس گھنٹوں کے دوران ڈی ایچ کیو ہسپتال سے ملحقہ میاں مولا بخش ہسپتال سے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں لایا گیا ۔ بچوں کی اموات کے حوالے سے ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال غلام شبیر کا کہنا ہے کہ نرسری وارڈ میں چھ نہیں صرف چار بچوں کی اموات ہوئی ہیں۔

جاں بحق ہونے والے بچوں کی پیدائش قبل از وقت ہوئی اور انہیں تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا تھا، ہسپتال عملہ نے انہیں بچانے کے بھرپور کوشش کی، ایم ایس کے مطابق بچوں کی اموات کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔