Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

بھارتی اداکاروں والے اشتہارات پر بھی پابندی عائد

شائع 16 اگست 2019 12:57pm

PEMRAIMAGE

پیمرا نے بھارت میں بننے والے اور ایسے اشتہارات جن میں (بھارتی اداکار، فنکار یا گلوکار وغیرہ موجود ہوں) قومی ٹیلی ویژن چینلز پر نشر کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے مسئلہ کمشیر کے معاملے پر پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے پیش نظر ان اشتہارات کو قومی ٹیلی ویژن چینلز پر نشر کرنے پر پابندی عائد کی ہے۔

پیمرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں اس بات کو واضح کیا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔