Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

فاسٹ بولر حسن علی کو ایک ہفتے کی چھٹی مل گئی

شائع 16 اگست 2019 12:05pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

لاہور: قومی کرکٹر حسن علی نے شادی کے باعث انیس اگست کو پری سیزن کیمپ میں رپورٹ کرنے سے معذرت کرلی، جس پر پی سی بی نے فاسٹ بولر کو ایک ہفتے کی چھٹی دے دی۔

فاسٹ بولرحسن علی، شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار۔ اٹھارہ اگست کو دبئی روانہ ہونگے جبکہ بیس اگست کو بھارتی دوشیزہ سامعہ آرزو سے نکاح ہوگا۔

مصروفیات کے باعث حسن بائیس اگست سے شروع ہونے والے پری سیزن کیمپ کو فوری جوائن نہیں کرسکیں گے۔

پی سی بی سے ایک ہفتے کی چھٹی کی درخواست کی، جسے منظور کرلیا گیا۔

حسن علی اب ستائیس اگست کو کیمپ جوائں کریں گے اور اسی دوران فٹنس ٹیسٹ بھی دیں گے۔

بورڈ نے 20 اور 21 اگست کو فٹنس ٹیسٹ لینے اعلان کررکھا ہے، چھٹی منظور ہونے کی صورت میں حسن علی کا فٹنس ٹیسٹ بعد میں لیا جائے گا۔

پی سی بی نے پری سیزن کیمپ کیلئے 20 کھلاڑیوں کو طلب کرکے 19 اگست کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سابق کپتان مصباح الحق کو کیمپ کمانڈنٹ مقرر کیا گیا ہے۔