Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

پی سی بی : پری سیزن کیمپ کیلئے کھلاڑی طلب

شائع 15 اگست 2019 03:13pm

pcimageee

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بائیس اگست سےشروع ہونے والے پری سیزن کیمپ کیلئے بیس کھلاڑیوں کو طلب کرلیا۔ محمد حفیظ کو کیمپ کیلئے زیرغور نہیں لایا گیا۔

سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل پانچ کھلاڑی کیمپ کا حصہ نہیں ہونگے۔ سابق کپتان مصباح الحق کیمپ کمانڈنٹ ہونگے۔

کرکٹ سیزن کی تیاری۔ بائیس اگست سے سات ستمبرتک نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کیمپ لگے گا۔

سرفرازاحمد، یاسرشاہ سمیت سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل چودہ کھلاڑی انیس اگست کو رپورٹ کریں گے۔ اظہرعلی کاؤنٹی مصروفیات کے بعد میں کیمپ جوائن کریں گے۔

بابراعظم، فخرزمان، عماد وسیم ،محمد عباس اورمحمد عامر کوکاؤنٹی کھیلنےکی وجہ سےچھوٹ دی گئی ہے۔ آصف علی، بلال آصف، افتخاراحمد، میرحمزہ، راحت علی اورظفرگوہرکو بھی طلب کیا گیا ہے۔

سابق کپتان مصباح الحق کے تجربے سے فائدہ اٹھانے کیلئے انہیں پری سیزن کیمپ کا انچارج بنایا گیا ہے۔ کیمپ سے پہلے دوروزہ فٹنس ٹیسٹ بھی ہوگا۔