سوئٹزرلینڈ: مقبوضہ کشمیر پر بھارتی اقدام کیخلاف ریلیاں
سوئٹزرلینڈ میں بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدام پر احتجاجی ریلیاں نکالی گئی ہیں اور اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے سامنے مظاہرہ کیا گیا ہے۔
جنیوا میں بھی کشمیری اور سکھ برادری کی جانب سے بھارت کے یوم آزادی پر احتجاجی ریلی نکالی گئی اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے ہیڈ کواٹرکے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
ادھر آزاد کشمیرمیں بھی ریلیاں اور مظاہرے جاری ہیں،مظفرآباد میں آزادی چوک سے گھڑی بن چوک تک ریلی نکالی گئی۔ میرپور شہر اور چوک شہیداں میں سیاہ جھنڈے لہرا دیئے گئے۔۔ آزادی چوک پر سیاہ غبارے فضا میں چھوڑے گئے۔
مقبول ترین
تازہ ترین
Comments are closed on this story.