Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

کشمیر کی آزادی کو آئینی ترمیم سے نہیں روکا جاسکتا،فردوس عاشق اعوان

شائع 15 اگست 2019 01:55pm

firdousimagee

مشیراطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ  کشمیر کی اۤزادی کو اب کسی اۤئینی ترمیم سے روکا نہیں جا سکتا کہتی ہیں کشمیر کی آذادی کے بغیر پاکستان کی آزادی ادھوری ہے۔

 بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کے حوالے سے پشاور پریس کلب میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ آج پورا ملک ہندوستان کے خلاف یوم سیاہ منا رہا ہے۔

 فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان قائداعظم کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

فردوس عاشق اعوان  کا کہنا تھا کہ ہم جنگ کے حامی نہیں لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو عوام افواج پاکستان کے ساتھ مل کر مودی سرکار کو ایسا سبق سکھائے گی کہ انکی آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی۔

فردوس عاشق اعوان نے پشاور کے صحافیوں کو یوم سیاہ منانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار کی سیاہ کاری کو بے نقاب کرنے میں صحافتی برادری کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔