Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

ایل او سی فائرنگ، پاک فوج کی جوابی کارروائی، پانچ بھارتی فوجی ہلاک

اپ ڈیٹ 15 اگست 2019 02:56pm

bsfimagee

ایل او سی پر بلا اشتعال بھارتی فائرنگ سے تین جوان شہید ہوگئے، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں پانچ بھارتی فوجی مارے گئے۔

بھارت باز نہ آیا ۔ مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلیے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی ہے  ۔

پاک فوج کے تین جوان شہید ہوگئے ۔ بعدازاں پاک فوج کی جانب  بھرپور جوابی ایکشن کیا گیا ہے ۔ جس میں  پانچ بھارتی فوج ہلاک جبکہ متعدد بینکرز تباہ ہوگئے ۔

آئی ایس پی آر نے پاک فوج کی جوابی کارروائی کی تصدیق کی ہے ۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بھی مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر طلب کرلیا گیا ہے۔ کونسل میں مقبوضہ کشمیر کے معاملے اور حالیہ بھارتی اقدام پر بات کی جائیگی۔