Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس طلب

اپ ڈیٹ 15 اگست 2019 03:59am

UN security council

نیویارک: عالمی سفارتی محاذ پر بھارت کو سب سے بڑی شکست  ہوئی ہے، بالآخر کشمیر کا معاملہ پچاس سال بعد سلامتی کونسل تک پہنچ ہی گیا۔

سلامتی کونسل نے پاکستان کے مطالبے پر کشمیر کے حوالے سے جمعہ 16 اگست کو اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں وادی کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کی درخواست کی تھی، جبکہ پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے گزشتہ روز اس حوالے سے خط صدر سلامتی کونسل کو دیا تھا۔

دفترخارجہ کے مطابق سیکیورٹی کونسل کے اجلاس میں بھارت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے غیرقانونی اقدام پر بات کی جائے گی جو اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

مودی حکومت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد سے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی دنیا کو پاکستان کے بیانیے سے آگاہ کرنے میں متحرک نظر آرہے ہیں۔

بھارت نے اجلاس رکوانے کی ہرممکن کوشش کی مگر ناکام رہا، پچاس سال میں پہلا موقع ہے کہ سلامتی کونسل مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اجلاس منعقد کر رہی ہے۔