Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور:میوزیم سے نوادرات چوری

شائع 05 مارچ 2016 05:04am

stolen000000000000

لاہور لاہور میں پنجاب اسمبلی کے میوزیم سے دوسری اسلامی سربراہی کانفرنس میں سلطنت عمان کی جانب سے دیئے گئے نوادارت چوری ہوگئے، لوٹے گئے نوادرات میں ایک ہار اور چار چوڑیاں شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں مال روڈ پر مظاہرے کے دوران نامعلوم مشتعل افراد پنجاب اسمبلی کے احاطے میں واقع میوزیم کے اندر داخل ہوئے اور توڑ پھوڑ شروع کردی ۔

مشتعل مظاہرین نے دوسری اسلامی سربراہی کانفرنس کے دوران سلطنت عمان کی جانب سے دیئے گئے نوادرات لوٹ لئے جن میں ایک ہار اور چار چوڑیاں شامل ہیں۔

میوزیم میں ڈیوٹی پر معمور اہلکار کے مطابق ڈنڈا بردار نامعلوم افراد داخل ہوئے اور اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے نوادرات ساتھ لے گئے۔

واقع کی اطلاع ملنے پر ایس پی سول لائن صاحبزادہ بلال موقع پر پہنچے جن کا کہنا ہے کہ نوادرات سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے امید ہے جلد ملزمان تک پہنچ جائیں گے۔