Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

کراچی : عید کا دوسرا روز، آلائشیں ٹھکانے نہ لگائی جاسکیں

شائع 13 اگست 2019 03:30pm

sacirificeimagee

عید الاضحی کے دوسرے روز بھی ملک بھر میں جانور قربان کیے گئے تاہم کراچی سمیت مختلف شہروں میں آلائشوں کو بروقت ٹھکانے نہ لگایا جاسکا، تعفن سے عوام کا  جینا محال ہوگیا۔

بارش کے بعد کراچی والوں پر دہرا عذاب، جگہ جگہ آلائشوں کا ڈھیرلگ گیا۔

تعفن اوربدبونے شہریوں کا جینا دوبھرکردیا، ادھر پشاور کے علاقے بیڑی باغ میں بھی آلائشوں کےانبار۔تعفن سے سانس لینا بھی محال  ہوگیا۔

دوسری جانب کوئٹہ میں بھی صفائی کی ابتر صورتحال ہے اور میٹروپولیٹن انتظامیہ کے دعوے دعوے ہی رہے۔

سیالکوٹ میں بارش کے بعد آلائشیں برساتی پانی میں تیرتی رہیں اور لوگ بلدیاتی محکموں پر سخت تنقید کرتے رہے۔