Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

کراچی : عید پر کئی علاقے بجلی سے محروم

اپ ڈیٹ 13 اگست 2019 05:02pm

loadimagee

کراچی والوں کی عید کا سارا مزہ کے الیکٹرک نے کرکرا کردیا۔ کراچی میں عید کے دوسرے روز  بھی بہت سے علاقے بجلی سے محروم رہے۔

عیدالاضحیٰ پر لوڈ شیڈنگ سے استثنیٰ ہونے کے باوجود شہری قربانی کے موقع پر بجلی کا انتظار کرتے رہے۔

عید کی خوشیاں۔ کے الیکٹرک نے ماندکردیں۔ عید کے دوسرے دن بھی بجلی غائب رہی۔

بارش کے بعد جانے والی بجلی تاحال غائب ہے،بیشتر علاقوں میں تین روز سے بجلی بند ہے،    نہ کے الیکٹرک انتظامیہ جواب دینے کو تیار ہے، نہ ہی ہیلپ لائن کام کررہی ہے۔

   کورنگی،ملیر،لانڈھی،ناظم آباد، گلشن اقبال، گلستان جوہر کون سا علاقہ نہیں۔ جہاں بجلی نے پریشان نہ کیا ہو۔

  بجلی کی بندش سے پانی کا بحران بھی اٹھ گیا ہے۔  کے الیکٹرک نے عید پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔عوام نے مطالبہ ہے۔ اگر وعدہ پورا نہیں کرسکتے۔ تو دعوے کرنا چھوڑ دو۔ عوام پر ظلم ڈھانا بند کرو۔